3 ستمبر 2026 - 15:09
کویت: امریکی اڈوں میں شدید دھماکے سنائی دیئے ہیں

عرب ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کے دن علی الصبح، کویت میں امریکی فوجی اڈے اور دیگر مفادات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || کویت کے مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح کویت میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن سنائے دینے کی خبر دی۔

عرب میڈیا بشمول "صابرین نیوز" نے فوری خبروں میں بتایا کہ کویت میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، کویت میں امریکی اقتصادی مفادات اور تنصیبات، ایران کے جوابی ڈرون اور میزائل حملوں کی زد میں آئے ہیں۔

اس کے ساتھ، کویتی فوج (!) نے بھی اعلان کیا کہ وہ امریکی فضائی دفاع کے ساتھ مل کر، میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نمٹنے میں مصروف ہے۔

شہری ہوابازی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کویت ایئرپورٹ کی سرگرمیاں فضائی حملوں کے خطرے کی وجہ سے معطل ہو گئی ہیں اور دو طیارے جو اس علاقے میں اترنے والے تھے، اپنا راستہ بدلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے بدھ کے روز بھی علی الصبح کویت کے علی السالم اڈے پر میزائلوں اور تباہ کن ڈرون طیاروں کے حملے کئے اور اس اڈے میں وسیع پیمانے پر ـ کئی گھنٹوں تک ـ آگ کے شعلے بھڑکتے رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha